نئی دہلی،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایل پی جی سبسڈی ختم کرکے ہر مہینہ اس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے پر منگل کو پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا۔اپوزیشن پارٹیوں نے اس معاملے کو لے کر حکومت کو گھیرا۔ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہاکہ 2010میں ایک وزرائی کی کمیٹی بنی تھی جس کے صدر پرنب مکھرجی تھے۔اس کمیٹی میں شرد پوار، ممتا بنرجی، مرلی دیوڑا، جیسے لوگ تھے۔اس کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ آہستہ آہستہ گیس کی سبسڈی کم کی جائے گی اور ان کے دام بڑھائے جائیں گے۔پہلے ملک میں 14کروڑ سلنڈر تھے ،بڑھ کر 22کروڑ ہو گئے ہیں،ابھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں روز طے ہوتے ہیں،اججولا منصوبہ بندی میں ہم سبسڈی مسلسل دے رہے ہیں،سبسڈی غریبوں کے لئے ہے نہ کہ امیر کے لئے۔